خوشاب؛یوم استحصال کشمیر پر ریلی ، مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا

26

جوہرآباد،  05 اگست(اے پی پی ):یوم استحصال کشمیرکے موقع پر ضلعی ہیڈ کواٹر جوہرآباد میں ایک ریلی نکالی گئی، ریلی کاآغاز گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد سے ہوا اور کالج چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کی۔

ریلی سے خطاب میں  ڈپٹی کمشنر ذیشا ن شبیر رانا نے کہا کہ آج ہم چوتھا یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں،یہ اس دن کی یاد ہے جب انڈیانے 5اگست 2019 کو کشمیر یوں کے حق خو د ارادیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کشمیر کی بنیادی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاآج ہم تمام پاکستانی عوام اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ کشمیر کی اذادی   کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشا ن شبیر رانا نے کہا کہ  بھارت جتنے بھی غیر آئینی اقدام اٹھا لے اور جتنا بھی کشمیریوں پر ظلم کر لے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑ کتے ہیں اور پاکستانیوں کے دل ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ دھڑ کتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سفارتی،اخلاقی،مذہبی اور ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جا ری رکھیں گے۔

ریلی  میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک،سی ای او ایجوکیشن اتھار ٹی محمد اشفاق احمد،ڈی ای او سکینڈ ری ایجوکیشن فضل الہیٰ،گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول کے پر نسپل رانا عبدالرؤف،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر امتیا ز احمد مانگٹ سمیت مختلف سرکاری غی سرکاری محکمون کے افسران،ملا زمین،طلباء ،انجمن تاجران اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے۔