لاہور؛ کمشنر کا 14اگست کی مناسبت سے حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل کا جائزہ

24

لاہور، 13اگست (اے پی پی): کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے 14اگست کی مناسبت سے حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے مزار اقبال پر حاضری دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

کمشنر لاہور نے پورے حضوری باغ پویلین کا دورہ کیا اور پرچم کشائی بھی کی۔فل ڈریس ریہرسل میں بچوں نے ملی نغمے پیش کیے۔ بینڈز گروپ نے فن کا مظاہرہ کیا-

کمشنر لاہور نے ملی نغموں پر جنرل اور سپیشل سکولز بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی-کمشنر لاہور نے کہا کہ 14 اگست کی صبح حضوری باغ میں  صبح پونے نو بجے جشن آزادی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ہونگے، شام پانچ بجے جشن آزادی کی  مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ہونگے۔

کمشنر لاہور کے ہمراہ ڈی سی لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز اور تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔