نوشہرہ ورکاں،13 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی شہری 76 واں یوم آزادی جوش جزبہ اور شایان شان منانے کے لیے قومی پرچم اور دیگر اشیاء خریدنے کے لیے شہر بھر کے سٹالوں پر اُمڈ آئے ۔
اس موقع پر مہنگائی کے ستائے افراد نے کہا کہ انسانی خواہش اور بحیثیت پاکستانی خواہشات کا سمندر گہرا ہے اور اسی وجہ سے پوری قوم کے ساتھ ملکر یوم آزادی کا روز شایان شان اور ملی جوش جزبہ سے منائیں گے جبکہ نوشہرہ ورکاں میں میونسپل کمیٹی ہال نوشہرہ ورکاں میں منعقدہ تقریب میں چیف آفیسر عثمان غنی پرچم کشائی کریں گے۔
پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں آفس میں یوم آزادی سیمینار منعقد ہوگا جس میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے صدور اور مقامی انتظامیہ کو مدعو کیا گیا ہے ،مقامی سنگر طارق خوشحال ملی نغمہ پیش کریں گے اور 15 پونڈ کا کیک کاٹا جائے گا۔
السید مارکی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے زیر اھتمام سلام شہداء تحریک پاکستان کے عنوان پر سیمینار ھو گا جس میں سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناھرا مہمان خصوصی ہونگے اور شہر کے سکول و کالجز میں بھی یوم آزادی کی نسبت سے تقریبات منعقد ہونگیں۔











