وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بلوچستان کی شاہراہوں کے منصوبوں کی تکمیل کو ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی

18

کوئٹہ 23 اگست(اے پی پی ): نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے نگران وفاقی وزیر مواصلات اشرف تارڑ نے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر بلوچستان کی قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی ممبر این ایچ اے ساوتھ نے شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ نگران وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بلوچستان کی شاہراہوں کے منصوبوں کی تکمیل کو ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیاجائے نگران وفاقی وزیر نے بتایا کہ این۔50 کوئٹہ ڑوب۔این 50 کوئٹہ۔جیکب آباد اور این 25 کوئٹہ,کراچی کے منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے ان تمام منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر ڈالا جائے گا پنجرہ پل کی تعمیر کا آغاز اس سال یکم ستمبر سے ہو گاجبکہ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کی توسیع کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ کولپور سے جیکب آباد دو طرف شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا پی سی ون منظور ہوگیا ہے این ایچ اے دستیاب فنڈز کا بڑا حصہ بلوچستان میں خرچ کریگی نگران وزیراعلی نے کہا کہ خو شی ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی حکو مت نے بلو چستان پر توجہ دینے کا آغاز کیاہے جتنا بھی وقت ملا ہے عوام کی خدمت کے لئے بروے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کے متاثرہ پلوں کی فوری بحالی اہمیت کی حامل ہے اس شاہراہ پر متاثرہ پلوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نگران وفاقی وزیر نے ممبر این ایچ اے کو متاثرہ پلوں کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔