کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی ہدایت اور نگرانی میں زخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

23

کوئٹہ 8ستمبر ( اے پی پی): کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی ہدایت اور نگرانی میں زخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کوئٹہ شہر میں چینی یوریا اور دیگر اشیاء کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں کوئٹہ لنک بادینی روڈ سریاب پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں گوداموں پر چھاپے مار کے گوداموں میں زخیرہ کی گئی چینی کی 4500 بوریاں یوریا کی 1200 بوریاں 1000 پلاسٹک بیگزاور 65 شمسی پینلز برآمدکر کے تمام اشیاء سرکاری تحویل میں لیکر گودام سیل کر دیئے گئے زخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں نگران صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن (ر) محمد زبیر جمالی کا زخیرہ اندوزی خلاف جاری آپریشن پر اظہار اطمینان وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کی کار کردگی کی تعریف بھی کی۔