قصور،09ستمبر(اے پی پی): پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ دو روز میں 66 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث 495 افراد پر 3 لاکھ 72 ہزار یونٹس چارج کئے گئے ہیں، چارج کئے گئے یونٹس کی قیمت ایک کروڑ 72 لاکھ روپے بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہاہے، بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی، بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔











