اسلام آباد،09ستمبر(اے پی پی):پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 14 کا آغاز ہو گیا ہے۔مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز ، فضائی اثاثے اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہاز شرکت کررہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے، مشق میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
مشق نسیم البحر سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔











