ڈیرہ غازی خان،09ستمبر(اے پی پی):پولیس نے ساڑھے تین تولے سونا برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے۔
خاتون شہری 2 دن پہلے دوران سفر رکشے میں اپنا پرس بھول گئی جس میں قیمتی سامان اور ساڑھے تین تولہ سونا تھا۔ واقعہ کی اطلاع تھانہ گدائی انچارج چوکی لاری اڈہ کی دی گئی اور پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے 24 گھنٹے کے اندر رکشہ اور ڈرائیور کو ٹریس کر کے گم شدہ پرس برآمد کر لیا، جس میں ساڑھے تین تولہ سونا تھا اور دیگر سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حسن افضل نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس اولین ترجیح ہے اور شہر میں امن و قیام کے لیے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔











