ڈیرہ غازی خان؛ضلع بھر میں ایرانی تیل کی سپلائی پر مکمل طور پر باپندی عائد

17

ڈیرہ غازی خان،09ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ایرانی تیل کی سپلائی پر مکمل طور پر باپندی عائد کر دی گئی ہے، کسی گاڑی کو ایرانی تیل کیساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازیخان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلع میں ایرانی تیل کی سپلائی پر مکمل طور پر باپندی عائد  ہے اور ایرانی تیل دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ روکنےمیں ٹرانسپورٹرزانتظامیہ کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں میں اضافی ٹینکیاں نہ لگائیں،صرف جینوئن ٹینکی والی گاڑی کو ہی ضلع میں داخل ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکی مفاد کو ترجیح دیں اور حکومتی پالیسوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،عبدالرحمن ناصر ودیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔