ساہیوال، 14 ستمبر(اے پی پی): ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی سرپرستی میں پولیس تھانہ بہادر شاہ نے ناجائز اسلحہ اسمگلرز کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیول فیصل شہزاد ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ سب انسپکٹر محمد اظہر اوران کی ٹیم نےدوران ناکہ بندی چیکنگ ایک سوزوکی کار سے 8ہزار کارتوس،6 رپیٹر12بور بمعہ میگزین برآمد کرلی اور موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔











