کہوٹہ،14ستمبر (اے پی پی): ایوان عدل کہوٹہ میں وکلاء تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے دیوانی دعوی جواب دعوی جات، قوانین اور بنیادی حقوق پر لیکچر دیا۔
کہوٹہ بار ایسوسی ایشن میں پنجاب بار کونسل کی ہدایات پر بار وکیشنل کورس کا انعقاد زیر نگرانی صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران اکبر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری کیا گیا جبکہ چئیرمین الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے بنیادی حقوق ، دیوانی قوانین متعلق سیر حاصر لیکچر دیا گیا۔
اس موقع پر خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے سول رائٹس اینڈ پریکٹس، دعوی جواب دعوی متعلق بنیادی حقوق اور مختلف قوانین بارے لیکچر دیا جبکہ سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ نوجوان وکلاء نے کامیاب وکیشنل کورس منعقد کروانے پر صدر سردار عمران اکبر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
وکیشنل کورس کو چوہدری مسعود الرحمن ایڈووکیٹ نے شاندار انداز میں آرگنائز کروانے میں معاونت کی نوجوان وکلاء میں ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، بلاول ایڈووکیٹ، افتخار احمد کیانی ایڈووکیٹ، سردار سرمد ایڈووکیٹ، ذیشان کیانی ایڈووکیٹ احسن نارمہ ایڈووکیٹ، انیس اللہ عباسی ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ سنئیر وکلاء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔











