میرپورخاص،14ستمبر(اے پی پی):ایس ایس پی عادل میمن کی ہدایات پر ضلع میرپورخاص میں ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے ، اس سلسلے میں مین بس ٹرمینل پر انچارج ٹریفک پولیس حیدر نے اسٹاف ٹریفک پولیس کی جانب سے بس مالکان اور بسوں ، مسافر وینوں اور کوسٹرز کے ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق بتایا اور مسافروں کے ساتھ حسن سلوک اور مناسب کرائے کی تلقین بھی کی گئی ، تمام ٹرانسپوٹرز کو واضع کیا گیا کہ مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
مسافر حضرات کو بھی آگاہ کیا گیا کہ بس ڈرائیورز اور بس اسٹاف کے رویے اور زیادہ کرایہ وصول کرنے یا خراب ڈرائیونگ سے متعلق شکایات بھی ٹریفک پولیس سے کی جاسکتی ہیں جس پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔











