ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں؛ ایس ڈی او سب ڈویژن فور ریاض حسین

12

سکھر،14ستمبر(اے پی پی): ایس ڈی او سب ڈویژن فور ریاض حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کے بجلی کے بل رہتے ہیں یا چوری کر رہے ہیں انکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کے 25 سے زائد ایف آئی آر کروا چکے ہیں، اگر کسی کے ذہن میں ہے کہ وہ ابھی بھی بجلی چوری کرسکتا ہے تو اسکے خلاف ایف آئی آر بھی ہوگی اور اسکو بجلی کا بل بھی بھرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کے میں تمام کنزیومرز سے گزارش کرتا ہوں کے بجلی چوری سے باز آجائیں ملک کے حالات بہت خراب ہیں اپنے بل ادا کریں، ڈیلی ہم سے ایف آئی آر کی تفصیلات، بجلی چوروں کی تفصیلات بقایاجات کی تفصیلات کی رپورٹ مانگی جارہی ہے ہم روز رپورٹ بنا کر اپنے اعلیٰ عملداروں بھیج رہے ہیں۔

 ایس ڈی او سب ڈویژن فور ریاض حسین نے کہا کہ کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں ،کل خیرپور میں واپڈا  ملازم  جو کے بجلی چوری میں ملوث تھا اس کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، ہماری ایس او پیز میں کوئی بڑا کوئی چھوٹا نہیں کارروائیاں سب کے خلاف جاری ہیں میں نے کل ایک سیاستدان کے گھر کی بجلی بھی کٹوائی ہے جس پر پانچ لاکھ سے زائد بل ہے آج انکے بل کی کاپی ہمیں ملنی ہے اگر آج انہوں نے بل نہیں بھرا تو کل انکے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہوگی۔