حب، 15ستمبر(اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن (ر) حمزہ انجم نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے لیویز اور پولیس فورس کے ہمراہ مین آرسی ڈی شاہراہ حب قائم 11 پیٹرول پمپس پر اچانک رات کو چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی، اس دوران 9 مختلف پیٹرول پمپس میں ناپ تول میں کمی ہونے کے سبب سیل کردئیے گئے جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
اس موقع پر اے سی آفس کے اسسٹنٹ مرتضیٰ شیخ ودیگر اسسٹنٹ کمشنر حب کے ہمراہ تھے۔ پیٹرول پمپس پر ناپ تول کی چیکنگ کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رکھنے کا فیصلہ مالکان کو سختی سے وارننگ جاری کی، اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو سخت قانون کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔











