قصور،16 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیا‘ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے سائیکلنگ ریس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر این اے رانا‘ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سائیکلنگ ریس کمال چشتی موڑ سے شروع ہو کر گنڈا سنگھ روڈ مان سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ سائیکلنگ ریلی میں 10سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہاکہ کمشنر لاہور کی ہدایت پر صحت مند ماحول اور شہری مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیا ہے‘ سائیکلنگ ریس کا مقصد ضلع میں صحت مند ماحول اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصورنے کہا کہ سائیکلنگ ریس ایک صحت مند جسم کیلئے بہت ضروری ہے شہری اس میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں۔ ڈپٹی کمشنرقصور نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے سائیکلسٹ میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔











