سکھر، 17 ستمبر(اے پی پی): ڈی ایس پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن عرفان الحق نے روہڑی ریلوے یارڈ کا چھٹی کے روز ہنگامی اور تفصیلی جائزہ لیا، جائزے میں سگنل سسٹم اور ٹرین انٹرلاکنک سسٹم کے باعث ٹرینوں کا تاخیر سے آنا، سگنل کی وجہ سے رُک جانے کی باعث تاخیر کا شکار ہونا جس کی باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو، ان تمام معاملات کو سہی کرنے کی ہدایت دی گئیں جبکہ دیگر معاملات اور مسائل کو فوری حل کیا گیا تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت وقت کی پابندی کے ساتھ بلا تاخیر ٹرین کا پہیہ رواں دواں رہے۔
اس موقع ڈی ایس پاکستان ریلویز عرفان الحق کا کہنا تھا کہ سات روز میں ان مسائل کو حل کر لیا جائے گا جس بعد ٹرینوں کا پہیہ مقررہ وقت پر چلے گا کوئی ٹرین سگنل کے باعث آؤٹ اسٹیشن اور تاخیر کا شکار نہیں ہوگی۔
ڈی ایس پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن عرفان الحق نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کا بھی دورہ کیا ،اسٹیشن پر صفائی ستھرائی سمیت کھانے پینے کا معیار بہتر کرنے کی ہدایت دی گئیں جبکہ ریلوے ٹریک کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ٹریک کی مینٹیننس بہتر کرنے کے ساتھ افسران اور ریلوے عملے کو لگن محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ٹرین کا پہیہ مقررہ وقت پر چلے تاکہ ریلوے مسافرین بلا تاخیر اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔











