حب، 21 ستمبر(اے پی پی): نگران صوبائی مشیر مائنز اینڈ منرلز میر عمیر محمد حسنی نے ددر کنراج زنک اینڈ لیڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ نگران صوبائی مشیر نے زنک اینڈ لیڈ کی پراسیسنگ آپریشنل یونٹ کا معاِئنہ کیا۔
اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ لیوکائی نے پراجیکٹ کیمپ آفس میں صوبائی مشیر ماِئنز اینڈ منرلز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین مشینری اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے،سی ایس آر کے تحت کمیونٹی ویلفئیر میں کمپنی منیجمنٹ کام کررہی ہے ۔
صوبائی مشیر برائے معدنیات میر عمیر محمد حسنی نے کا کہا کہ پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی معاونت سے ددر زنک اینڈ لیڈ مائن پراجیکٹ میں سالانہ ڈیزائن کردہ پراسیسنگ کی صلاحیت کے مطابق چینی انجینئرز کام کررہے ہیں، مائننگ سیکٹر میں ددر ہراجیکٹ پاک چائنا فرینڈ شپ کی اعلی مثال ہے، چائنا پاکستان اکنامک سوشل ریلیشن کو مزید مستحکم بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ لیڈ اینڈ زنگ کے معدنی وسائل کی پائیدار کان کنی سے شرح حادثات میں کمی آئی ہیں چینی ماہرہن کی تکنیکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے میں انجینئرز اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔











