پتوکی؛ 18 بجلی ٹرانسفارمربرآمد،3 لیسکو افسران سمیت ورکشاپ مالک گرفتار،مقدمہ درج

35

پتوکی،4 اکتوبر،( اے پی پی): چند روز قبل ایف آئی لاہور ٹیم کا پتوکی میں چھاپہ 18بجلی ٹرانسفارمربرآمد 3لیسکو افسران سمیت ورکشاپ مالک کیخلاف ایف آئی اے لاہورنے مقدمہ درج کر کے ورکشاپ مالک کو موقع پر گرفتا کرلیا جبکہ لیسکو افسران فرار ہوگئے۔

 ایف آئی اے لاہور زون سب انسپکٹرسہیل سلامت نے 28ستمبر کو اپنی ٹیم کے ہمراہ پتوکی میں ملتان روڈ پرگورنمنٹ کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب المدینہ الیکٹریکل ورکشاپ پر چھاپہ مارا چھاپہ کے دوران لیسکو ایس ڈی او سٹی پتوکی سلیمان اکبر بھی ہمراہ تھے ٹیم نے ورکشاپ سے 15بجلی ٹرانسفارمر برآمد کرلیے اور ورکشاپ مالک کی رہائش واقع گلشن سبحان سے 3بجلی ٹرانسفارمر برآمد کرلئے۔

 ایف آئی آے ٹیم نے ورکشاپ مالک سے برآمد ہونے والے ٹرانسفارمروں کا پروف،دستاویزا ت مانگیں مگرملزم ٹیم کو کوئی تسلی بخش جواب اور کوئی دستاویزات پیش نا کرسکا جب ٹیم نے مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا توتین لائن سپرنٹنڈنٹ لیسکو ملوث نکلے جن میں ہمایوں اصغرلائن سپرنٹنڈنٹ، محمد اشرف لائن سپرنٹنڈنٹ، حکیم سجاد لائن سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں ۔

ایف آئی اے نے ورکشاپ کے مالک عمران اور لیسکو افسران ہمایوں اصغرلائن سپرنٹنڈنٹ، محمد اشرف لائن سپرنٹنڈنٹ، حکیم سجاد لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ورکشاپ مالک عمران کو گرفتار کرلیاجبکہ ملوث واپڈا ملازمین کے علاوہ دیگر اہلکاروں کے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی۔

 ایف آئی اے ٹیم نے برآمد ہونے والے بجلی ٹرانسفارمرز قبضے میں لے کر لیسکو پتوکی افسران کے حوالے کردئیے،ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے اس کیس میں تفتیش کے دوران بڑے نامی گرامی لیسکو ملازمین بھی ایف آئی آے میں پیش ہوں گے۔