نگران صوبائی وزراء صحت کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس منعقد

25

لاہور10 اکتوبر(اے پی پی): نگران صوبائی وزراء صحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن راشد ارشاد، ڈی جی پنجاب ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، ڈاکٹر پرویز اور ایم ایس جنرل ہسپتال لاہور ڈاکٹر ندرت سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر جاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن راشد ارشاد نے نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹرجاویداکرم کااظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں کی فزیبلٹی رپورٹ تیارکر رہے ہیں۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے فزیبیلٹی رپورٹ تیارکی جارہی ہے۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ      سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات،ایچ آر،انتظامی امور اورترقیاتی منصوبوں سمیت دیگرامورکاتفصیلی جائزہ لیاجارہاہے۔وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی نے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے بعد آنے والے مریضوں کیلئے مزیدآسانیاں پیدا ہوں گی۔حکومت    پنجاب کی عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترطبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری کو بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقلی کا منصوبہ بھی مکمل کرنا چاہتے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں کے ذمہ داران مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جا رہے ہیں۔ اس وقت حکومت پنجاب کی پوری مشینری سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں کو بہتر علاج گاہیں بنانا چاہتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ موجودہ حکومت پنجاب کی طرح ماضی کی کسی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کی جانب توجہ نہیں دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ اور تمام سی ای اوز کو مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔