شجاع آباد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا اپنے دورہ شجاع آباد کے دوران اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

40

شجاع آباد، 14 اکتوبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے اپنے دورہ شجاع آباد کے دوران اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ریکارڈ فراہمی اور رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیاض علی جتالہ نے اراضی سنٹر سسٹم پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہریوں کو اراضی ریکارڈ سنٹر کی افادیت سے مستفید کرانا مشن ہے۔اراضی ریکارڈ سنٹر ایک چھت تلے ریکارڈ فراہمی اور درستگی کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔رضوان قدیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو سروسز ڈیلیوری مزید بہتر کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور تحصیل آفس میں انکو بھرپور سہولیات فراہمی کا حکم بھی جاری کیا۔