ملتان،19اکتوبر( اے پی پی ): پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کی جانب سے روڈ سیفٹی کے موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔لیکچر میں روڈ پر حادثات کی وجوہات اور ان سے بچنے کی تدابیر پر روشنی ڈالی گئی۔
ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ہما نصیب کی زیرنگرانی بلوم فیلڈ ہال سکول اپر برانچ میں پٹرولنگ پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی کے موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا جسکی صدرات پرنسپل روبینہ نے کی ایجو کیشن انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال عاربی نے ملٹی میڈیا پر بریفنگ دی اور لیکچر میں روڈ پر ہونے والے حادثات کی وجوہات اور ان سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے روڈ کراس کرنے کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں طلبہ میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا ہونا بے حد ضروری ہے تاکہ انہیں مہذب شہری بنایا جا سکے ٹریفک قوانین کی علمداری اور انسانی جان کو روڈ حادثات سے بچانا پنجاب ہائی وے پولیس کی ذمہ دداری ہے، پرنسپل روبینہ نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے اس اقدام کو سہرا اور روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل درامد کی یقین دہانی بھی کروائی۔











