یتیم بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کیلئے ادارے کی کوششیں قابل تقلید ہیں،خدمت خلق کیلئے متحرک سماجی ادارے معاشرے کا فخر ہیں,نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی

47

کوئٹہ20اکتوبر(اے پی پی):خدمت خلق کیلئے متحرک سماجی ادارے معاشرے کا فخر ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے جمعہ کا دن کوئٹہ کے ایس او ایس ولیج کے بچوں کے ساتھ گذارا۔ بے سہارا اور یتیم بچوں سے ملے۔ دست شفقت سر پر رکھا اور تحائف دئیے۔ ایس او ایس کوئٹہ کی سربراہ اور معروف سماجی شخصیت روشن خورشید بروچہ نے زیر کفالت بچوں کی تعداد، تعلیم، صحت اور فنڈنگ سمیت ادارے کے مشن سے آگاہ کیا۔ میر علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا یتیم بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کیلئے ادارے کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔ سماجی بہبود کے ایکٹیو اداروں کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ ملک کے روشن مستقبل کیلئے ایس او ایس ولیج اور روشن خورشید بروچہ حقیقت میں معاشرے کیلئے مثال ہیں۔