شمالی وزیرستان,27 اکتوبر (اے پی پی:(شمالی وزیرستان: ملک بھر کی طرح شمالی وزیرستان میں یوم سیاہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقادکیا اور صدر مقام میرانشاہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر خالد عمران کی سربراہی میں گورنر ماڈل سکول میں بھی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر صادق علی خان نے بھی شرکت کی جس میں شرکاء اور طالب علموں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ شمالی وزیرستان کے تینوں سب ڈویژن میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کے تقریبات میں تمام اداروں اور سیاسی سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ سکول کے طلباء نے تقریب میں کشمیر کے حوالے سے مختلف ٹیبلو پیش کئے بچوں نے مختلف سلوگن بنا کر کشمیر سے اظہار یکجہتی کی تقریبات کا مقصدکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور عالمی طاقتوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا مسئلہ حل کریں۔ پاکستان کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف ہے آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔











