پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی سرفراز احمد اور شانواز دہانی سے ملاقات

53

لاہور،27 اکتوبر(اے پی پی): پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے لاہور میں پاکستان کرکٹ ہیڈ کوارٹر میں سرفراز احمد اور شانواز دہانی سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی 2023-24 جیتنے پر کراچی وائٹس کو مبارکباد دی اور ان کے کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ خوبیوں کو سراہتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

ذکا اشرف نے پی سی بی کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور علاقائی کرکٹ کی حمایت کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔