ڈیرہ غازی خان، 28 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن کے بلدیاتی اداروں کی گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم فعال کردیا گیاہے۔چاروں اضلاع میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری ریکارڈ کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر دستیاب مشینری اور ٹریکنگ سسٹم کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ ٹریکنگ سسٹم سے مشینری اور گاڑیوں کے استعمال کی نگرانی کی جارہی ہے جس سے ایندھن کی جانچ پڑتال میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی بہتر دیکھ بھال اور مشینری فنکشنل رکھی جائے۔ڈی جی خان ڈویژن کے بلدیاتی اداروں میں بائیو میٹرک حاضری سے غائب معطل کی بجائے ملازمت سے فارغ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے تمام انتظامی افسران کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا اور فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔











