حکومت پنجاب نے ملتان کی ترقی و انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی احکامات دیے ہیں؛کمشنر

51

ملتان، 28 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک  نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ملتان کی ترقی و انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی احکامات دیے ہیں،کمشنر آفس ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مکمل معاونت فراہم کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے131 ملین روپے کی لاگت سے چلڈرن ہسپتال او پی ڈی کی اپ گریڈیشن 31 دسمبر تک مکمل کرنے اور چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی بلاک کی سول ہسپتال میں منتقلی و فعالی جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے کہا کہکارڈیالوجی ہسپتال کا توسیعی بلاک مکمل کیا جاچکا، ڈاکٹرز، نرسز کے رہاشی ہاسٹل تعمیر کئے جارہے،مہمان خانہ کی تعمیر کیلئے کھدائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔300 ملین روپے کی لاگت سے نشتر ہسپتال کی 14 وارڈز کی اپ گریڈیشن جاری ہے جسے جنوری 2024 تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔333 ملین روپے کی لاگت سے نشتر او پی ڈی، ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔9ارب روپے سے زائد لاگت سے زیر تعمیر نشتر2ہسپتال کی تکمیل کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔پتھالوجی،لانڈری،او پی ڈی، ریڈیالوجی، ڈائیگناسٹک، ایڈمن بلاک،کیفیٹیریا،سی ایس ایس ڈی مکمل کرکے تمام ڈیپارٹمنٹ نشتر انتظامیہ کے سپرد کئے جاچکے ہیں۔1025 ملین روپے کی لاگت سے شجاع آباد ریلوے پھاٹک پر فلائ اوور کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔

 کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حدود 92 یونین کونسل تک بڑھانے کیلئے بزنس پلان بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ 92  یونین کونسلوں تک کمپنی کا دائرہ کار بڑھانے سے شہر کی صفائی میں بہتری آئے گی۔1669 ملین روپے کی لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر مکمل کی جاچکی اور کلائنٹ محکمے کے سپرد کی جاچکی۔او پی ڈی، پتھالوجی فعال کی جاچکی ہے۔241.8 ملین روپے کی لاگت سے 8نئے پارکس بنانے کی سکیم حکومت پنجاب کو بھجوائی گئی ہے۔اسٹیڈیم کے اطراف فوڈ سٹریٹ کی بحالی بارے کام جاری ہے۔

کمشنر عامر خٹک نے ڈسٹرکٹ جیل کی شہر سے منتقلی کیلئے زمین تلاش کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایت پر ملتان وہاڑی روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے حکومت پنجاب کو سفارشات بھیجی جاچکیں۔سپورٹس کمپلیکس ملتان کی اپ گریڈیشن کیلئے 136ملین روپے کی سکیم ایڈمنسٹریٹو اپروول کیلئے بھیجی گئی ہے۔ نواب پور روڈ کی بحالی کیلئے خصوصی سفارشات حکومت کو بھجوائی گئی ہیں۔ حکومت پنجاب نے دربار کی بحالی و اپ گریڈیشن کی 490 ملین روپے کی سکیم منظور کرلی ہے۔ 2024 تک دربار کا اندرونی حصہ، 2025 تک بیرونی حصہ مکمل کیا جائے گا۔مرد و خواتین کیلئے الگ سہولیات،لائبریری سیمینار ہال، پارکنگ ایریا،لنگر خانہ، امام بارگاہ کی اپ گریڈیشن سکیم کا حصہ ہیں۔ دربار حضرت موسیٰ پاک کی اپ گریڈیشن کی 35 ملین روپے کی سکیم منظور کی گئی ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر رضوان قدیر، ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ، عبدالجبار ،ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔