ساہیوال، 04 نومبر(اے پی پی):سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے مڈھالی روڈ کی مرمت 9 نومبر تک مکمل کرانے کی دوبارہ یقین دہائی کرا دی، 26سو فٹ سڑک پر پتھر ڈالنے کا کام تیزکر دیا گیاہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کے زیر صدارت اجلاس میں کرائی ۔ کمشنر نے کہا کہ مڈھالی روڈ پر سیوریج کام کی وجہ سے فیصل آباد جانے والی بین الضلاعی ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے اس لئے سڑک کی فوری مرمت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے پاکپتن روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کے کام کی سست روی پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔











