مظفرگڑھ؛بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف کاروائی،6 من سے زائد چرس برآمد، ملزمان گرفتار،مقدمات درج

37

مظفرگڑھ(اےپی پی): ڈی ایس پی جتوئی خالد بلال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان کی اپنی ٹیم کےہمراہ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف بڑی کاروائی  کے دوران  6 من سے زائد چرس برآمد کر لی اور ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر دئیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی جتوئی خالد بلال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان ناصر عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 6 من سے زائد چرس برآمد کرلی ۔ مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تارے والی پل پر ناکہ بندی کرائی اور مزدا ہینو نمبر 8055کو روک کر تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران گاڑی کے مختلف حصوں سے ٹوٹل 198 پیکٹس پر مشتمل241 کلو گرام زائد چرس برآمد کر لی ۔ملزمان بلوچستان سے چرس لیکر پنجاب کے تمام اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جتوئی ملک خالد بلال کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشاف پر پورے نیٹورک کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔مزید سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کا قلعہ قمعہ کرنا مظفرگڑہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او مظفرگڑہ سید حسنین حیدر نے ڈی ایس پی جتوئی ملک خالد بلال اور انکی پوری ٹیم کیلئے تعریفی اسنادونقدانعام کااعلان کیا۔