نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  16ویں  ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاشقند پہنچ گئے

21

تاشقند ،8نومبر  (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئےازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے۔ تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر  ازبکستان کے وزیر اعظم عبدالله نعمتویچ عارفوف نے نگراں وزیر اعظم کا  استقبال کیا۔

وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سی ایس او اجلاس میں شرکت کریں گے۔وہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیر اعظم ازبک قیادت سمیت اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم ای سی او وژن 2025 پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔