اوکاڑہ،11نومبر(اے پی پی ):چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیر احمد آغا کی ہدایات پر طلباءو طالبات میں فلسفہ اقبال کی روشنی میں جذبہ اقبال پیدا کرنے کے لئے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں تحصیل لیول پر کلام اقبال،تقاریر،بیت بازی اور کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں گورنمنٹ ماڈل،جونیئر ماڈل،لیڈی پارک,18/جی ڈی اور 4/4ایل سکولوں کی طالبات نے تقاریر،کلام اقبال،بیت بازی اور کوئز مقابلہ میں حصہ لیا۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول اشرف المدارس اسرار حسین تھے جن کا گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کی پرنسپل میڈم انیلہ جمیل اور سٹاف نے استقبال کیا۔پروگرام میں ججز کے فرائض ثمینہ طارق ،یاسمین کوثر،عابدہ کلثوم، ساجدہ پروین اور شہزادی آسیہ نے ادا کئےجب کہ کوآرڈینیٹر جمیلہ مقبول،نیئرسلطانہ،مجیبہ فضیلت تھیں۔
پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے علامہ اقبال کے افکار پر روشنی ڈالی اور مقابلہ میں حصہ لینے والی طالبات کی تعریف کی۔











