ملتان؛ذیابیطس کا عالمی دن ،الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کی جانب سے سکریننگ کیمپ و آگاہی واک کا انعقاد

23

 

 ملتان ،14 نومبر( اے پی پی ): ذیابیطس کے عالمی دن کے سلسلہ میں الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر ملتان کی جانب سے سکریننگ کیمپ و آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلہ میں دنیا بھر میں منائے جانیوالے ذیابیطس سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹرکلمہ چوک ملتان کی جانب سے خطہ کے شہریوں کے لیے مختلف پروگرام مرتب کئے گئے اس حوالہ سے الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈاکٹر گوہر علی ارشد نے کی واک میں ڈائریکٹر سنٹر ہذا ڈاکٹر چوہدری محمد سرور،پروفیسر بریگیڈئیر ر ڈاکٹر محمد طارق،لیب سٹاف اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 واک کے شرکاء نے ذیابیطس سے بچاوکے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل کتبے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے واک کلمہ چوک تک کی گئی اس موقع پر الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر ملتان میں فری ذیابیطس اسکریننگ کیمپ بھی لگایا گیا جس سے شہریوں کی بڑی تعداد مستفید ہوئی۔

 ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ذیابیطس مریض گھبرائیں نہیں اور اپنا طرز زندگی تبدیل کرلیں اچھی خوراک استعمال کریں سبزیاں پھل سلاد کھائیں فاسٹ فوڈ سے اجتناب کریں اپنا وزن بھی مناسب رکھیں اور ورزش کو معمول کا حصہ بنائیں۔