پاکستان شاہینز کے کپتان شامل حسین کا انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز میں جیت کا عزم

9

ابوظہبی، 19 فروری ( اے پی پی): پاکستان شاہینز کے کپتان شامل حسین نے کہا ہے کہ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ انگلینڈ لائنز جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں پر پورا اعتماد رکھتے ہیں۔

ابوظہبی کے اسٹیڈیم اوول میں پریکٹس سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج موجود ہے اور کراچی کے تربیتی کیمپ نے کھلاڑیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کوچز نے ہر کھلاڑی کو اس کا کردار واضح کر دیا ہے اور ٹیم کے پاس معیاری بیٹرز و بولرز موجود ہیں۔

  پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جمعہ 20 فروری سے ہو رہا ہے، جس کے پہلے دو میچز دوپہر 2 بجے اور تیسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ اس سیریز کے بعد 27 فروری سے 9 مارچ تک پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔