پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا ٹکراؤ کل ڈھاکہ میں ہوگا

342

ڈھاکہ، 07 مئی (اے پی پی): پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان میدانِ کرکٹ میں معرکہ آرائی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ڈھاکہ کے تاریخی شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شنتو نے شرکت کی اور ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل (8 مئی) سے اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔ دونوں کپتانوں نے سیریز میں بہترین کھیل پیش کرنے اور شائقینِ کرکٹ کو اچھا مقابلہ دیکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔