سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا 19 واں سینڈیکیٹ اجلاس

7

لاہور، 21 مئی ( اے پی پی ) : صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا 19 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سدرہ سلیم اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس حماد الرب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے رکن پنجاب اسمبلی ملک واصف مظہر، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، رجسٹرار، پروفیسر فرید خان، ڈاکٹر فضل الہٰی بلال، محکمہ قانون سے شاہد امتیاز، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکمہ جات کے افسران نے بطور سینڈیکیٹ ممبران شرکت کی۔

رجسٹرار یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ اجلاس میں ایجنڈا کے مندرجات پیش کئےسینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے 18 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں 18 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں نشتر ہسپتال ملتان کی ایم آر آئی مشین کے اگلے 3 سال کیلئے سالانہ مینٹیننس کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو اگلے 1 سال کیلئے سوفٹ ویئر لائسنسنگ اینڈ سپورٹ سروسز کیلئے سروس اور مینٹیننس کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو مالی سال 27-2026 کیلئے ادویات اور سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری کے سالانہ ٹینڈر بارے ایڈمن منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں پاک اٹیلیئن برن سنٹر ملتان کو مالی سال 27-2026 کیلئے ادویات اور سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری کے سالانہ ٹینڈر بارے ایڈمن منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں ٹرشری کیئر ہسپتال نشتر ٹو ملتان کو مال سال 26-2025 کیلئے ایچ ویک سسٹم کی آپریشنل اینڈ مینٹیننس کے سالانہ کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی اور  نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو ایم ڈی / ایم ایس لیول فور کے مختلف پروگرامز کی منظوری دے دی گئی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو ایم فل پروگرامز کے سسٹم بیسڈ کری کولم کی منظوری دے دی گئی  نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو سمسٹر ایگزی مینیشن ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کی منظوری بھی  دے دی گئی۔

اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں نئے ایم سی پی ایس پروگرامز کی منظوری دے دی گئی ۔اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروگرامز کی سمسٹر سسٹم اور ایچ ای سی کری کولم کو اختیار کرنے کی منظوری دے دی گئی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے طبی اداروں و ہسپتالوں کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے شعبہ صحت میں اربوں روپوں کے نئے منصوبے شروع کئے ہیں، پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری ریسرچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نشتر ہسپتال ملتان کی ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔