خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،مختلف  افراد کو گرفتار 

19

پشاور، 09نومبر(اے پی پی): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور ناقص خوردنی اشیاء پر مختلف افراد کو گرفتار کرکے انکو جرمانہ کیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور پر ناکہ بندی، 300 لیٹر سے زائد پانی اور پاوڈر ملا دودھ تلف کرکے بھاری جرمانے عائد کیے، اسطرح ٹول پلازہ پر متعدد گاڑیوں سے 30 من ملاوٹ شدہ گڑ، 20 کلو مضر صحت کلیجی  برآمد کی۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ایبٹ آباد میں صفائی کی ابتر صورتحال پر زائد المعیاد و غیر معیاری اشیاء پر  دو بیکریاں، دو ہوٹلز سیل کیے۔ کاروائی میں بوسیدہ انڈے، مضر صحت رنگ، غیر معیاری آٹا، اور میدا تلف کیا۔

فوڈ سیفٹی نے نوشہرہ میں 16 کلو سے زائد غیر معیاری مٹھائیاں تلف، جبکہ ہنگو میں بیکری سیل کردی۔