لاہور، 18فروری(اے پی پی): جرمن ترقیاتی ادارہ جی آئی زیڈ کے چار رکنی وفد نے الحمرا کا دورہ کیا۔وفد نے الحمراء اکیڈمی آ ف پرفارمنگ آرٹ کی جاری کلاسز میں نوجوانوں کی پرفارمنگ دیکھی، پاکستانی میوسیقی سنی۔
وفد نے الحمراء میں خواتین کو اپنے حقوق سے متعلق آگہی کی راہ میں آنے والی دشواریوں پر مکالمہ میں شرکت کی۔مکالمہ کا انعقاد الحمراء ایف سی کالج اورجرمن ترقیاتی ادارہ جی آئی زیڈ کے تعاون سے کیا گیا۔چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے مکالمہ کے آغاز میں خواتین کا اپنے حقوق سے متعلق آگہی مہم کو خوش آئندہ قرار دیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء خواتین کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کر رہا ہے۔
وفد کے اراکین میں جی آئی زیڈ کے ایشیاء کے ہیڈ جولی اس، کینڈری ڈائریکٹر جی آئی زیڈ توباش بکر، جولیا اور سنجیوپوخارل میں شامل تھے۔وفد کے اراکین نے الحمراء آرٹس کونسل کی خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر ایف سی کالج سے ڈاکٹر الطاف اللہ خان اور ریچل آرونا حسن بھی موجود تھے۔
سورس:وی این ایس، لاہور











