بیرون ملک بیٹھے لوگ شدت پسندی کے لئے خواتین کا استعمال کررہے ہیں ،ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ

14

کوئٹہ 20 مئی(اے پی پی):حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی جام کمال خان کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ جائیں گے، خواتین کے دہشتگردی کی طرف مائل ہونے سے متعلق طویل المدتی پالیسی مرتب کی جارہی ہے،بیرون ملک بیٹھے لوگ دہشتگردی کے لئے نوجوانوں اور خواتین کو استعمال اور خود عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں، پیر کوہ میں صورتحال بہتر ہے، یہ بات انہوں نے کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں سیکرٹری صحت صالح ناصر، کمشنر سبی بالا چ عزیز سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پیر کو ہ میں ہیضے، اسہال او ر ملیریا کی وباءپھیلتے ہی وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو وہاں پہنچ کر ریلیف کے کام شروع کرنے کی ہدایت کی حکومت نے پیرکوہ میں خصوصی کیمپ قائم کیا جس میں 24ڈاکٹر اور 32پیرامیڈیکس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ جبکہ پیر کوہ کو پانی کی فراہمی کے لئے 30کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پیر کو ہ میں پتھر نالہ سے آنے والے پانی کو صرف گھریلو استعمال کے لئے رکھا گیا ہے جبکہ پینے کے لئے 6لاکھ گیلن پانی یومیہ ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے جو کہ پانی سپلائی اسکیمات کی تکمیل تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کو پانی کی فراہمی کے لئے 1ارب 77کروڑ کے منصوبے دئیے گئے ہیں جن پر عملدآمد جلد شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ اس وقت پیر کوہ میں 142ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کی جارہا ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے علاقے کو ادویات اور ایمبولینس بھی فراہم کی گئی ہے گزشتہ 24گھنٹوں میں ہیضے تک تین مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک 7اموات ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے ترقیاتی کاموں میں سست روی کو ختم کیا جارہا ہے کوئٹہ پیکج کی تمام اسکیمات پر کام شروع ہے انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر وزیراعلیٰ میر عبدالقد وس بزنجو ہیں جام کمال کے دعوے محض دعوے رہ جائیں گے صوبہ اس وقت سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ہم صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر رکنے نہیں دیں گے تحریک عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق اور نمبر پورے کریں انہیں سرپرائز ملے گا اور وزیراعلیٰ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونگے, انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواتین کے دہشتگردی کی جانب مائل ہونے سے روکنے کے لئے حکومت نے طویل المدتی جامع منصوبہ بنایا ہے بیرون ملک بیٹھے لوگ خود عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ صوبے کے بچوں،نوجوانوں اور خواتین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں خواتین کو استعمال کرنے والے بلوچی روایات کی پامالی کر رہے ہیں بلوچ اس طرح سے بے غیرتی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے بیرون ملک بیٹھے لوگ واپس آئیں اور صوبے میں رہ کر حقوق کی جنگ لڑیں ہم نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بننے دیں گے اس موقع پر سیکرٹری صحت صالح ناصر اور کمشنر سبی ڈویژن بالا چ عزیز نے کہا کہ پیر کوہ میں یکم مئی سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اب تک علاقہ مکینوں کے مطابق 24جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7اموات ہوئی ہیں صوبے کے 6اضلاع کے ہسپتالوں میں مکمل سہولیات موجود ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں سہولیات کی فراہمی جارہی ہے ہمارے پاس ڈاکٹر ہیں مگر آلات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا کام درست انداز میں نہیں کر پاتے۔