لاہور ،04 جون (اے پی پی): مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بیوروکریسی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ پر دی جانے والی رپورٹ مسترد کر دی ہے اور اور کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ ماضی کی حکومت کہتی رہی کہ شہبازشریف نے بجلی زیادہ بنا دی تو آج تحریک انصاف والوں کو پتہ چلا ہوگا کہ آبادی اور موسم کے مطابق بجلی کی ڈیمانڈ بڑھتی ہے ،وقت پر حماد اظہر نے ایل این جی نہیں خریدی جس کا ملک کو نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاست نہیں بلکہ ملک کو بچانا ہے،عمران خان کبھی ایٹم بم، کبھی ملک کے ٹکڑے تو کبھی فوج کو ختم کرنے کی باتیں کرتے ہیں، ملک کےلئے کچھ نہیں کر سکے،ملک کو پہلے بھی ہم نے سنوارا پہلے بھی بچایا اب بھی بچائیں گے۔ رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کی لاہور میں پریس کانفرنس











