مری، 30 نومبر ( اےپی پی): ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں جنگل میں آگ لگنے کی کالز موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران اور فیلڈ انچارج کو آگاہ کر دیا جاتا ہے تاکہ آگ پر بروقت قابو پایا جا سکے۔ مری کے جنگلات میں آگ نے جنگل کے وسطی ایریا کو اپنی لپیث میں لے رکھا ہے روڈ نہ ہونے کے باعث اہلکار پیدل چل کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا ۔











