اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی): پاکستان اور ترکیہ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اپنی وزارت خارجہ میں بیک وقت شجر کاری کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے مشترکہ طور پر درخت لگایا جبکہ ترکیہ کے نائب وزیر برائے خارجہ امور فاروق کیماچی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیرڈاکٹر یوسف جنید نے انقرہ میں درخت لگایا۔











