خیرپور؛گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سندھ ثفاقتی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

53

سکھر،03دسمبر(اے پی پی ): گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ثفاقتی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ طالبات نے سندھی گیتوں پر ٹیبلوز اور رقص کیا ۔

اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر مقصودہ بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تہذیب و ثقافت بڑی قدیم اور شاہکار ہے، یہ دن ہم عید کی طرح مناتے ہیں، سندھی ثقافت کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم ثقافت کو منانے کا مقصد اپنی ثقافت کو عام اور دنیا میں متعارف کروانا ہے، ہمیں اپنی ثقافت کی حفاظت اور فروغ کے لیے کام کرنا ہے جس کے لیے قوم کو متحد ہو کر اجتماعی کوششیں و جدوجہد کرنا ہوں گئی ۔

اس موقع پر کالج کی طالبات سندھی ٹوپی اور اجرک سمیت ثقافتی لباس میں ملبوس اور خوش نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت سے محبت اور پیار ہے ثقافت اور ثقافتی اشیاءہماری پہچان ہیں جس کوعام اور اپنانے کی ضرورت ہے۔

تقریب میں کالج کی پرنسپل پروفیسر مقصودہ بھٹی سمیت معلمات و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔