مری ،03 دسمبر (اے پی پی )؛مری ایکسپریس وے ڈنہ میں واقع ایک نجی ہوٹل کے کمرے میں تین سے چار افراد کے بے ہوش پائے جانے کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو دو ایمرجنسی ایمبولنسز کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا تھا۔کال موصول ہوتے ہی واقع کی اطلاع ضلع انتظامیہ اور متعلقہ پولیس سٹیشن کو فراہم کر دی گئ تھی۔
ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں کے مطابق نجی ہوٹل کے کمرے میں چار افراد میں سے تین افراد جاں بحق پائے گئے،جبکہ ایک شخص ہوش میں ہے جسکو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔











