اوکاڑہ،06 جنوری(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں ایس او پیز کے مطابق ریفریشر ٹریننگ حاصل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات اس شدید موسم میں بھی ضروری ہے کیونکہ موسم کی شدت کی وجہ سے مچھر رہائشی کمروں میں چھپ سکتا ہے اورہمارے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، گھروں میں مچھر لگانے والے کوائل اور لوشن ضرور استعمال کریں اور مچھر دانیوں کا استعمال انتہائی مفید اور احسن تدبیر ہے اور کہا کہ ہمیں ڈینگی کا مقابلہ کرنا اور احتیاطی سب سے موثر ہتھیار ہے ۔ اس موقع پرڈسڑکٹ انٹامالوجسٹ نے حافظ عبداللہ نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات ،ویکٹر سر ویلینس ، ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہرنقوی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسید اعجاز حسین شاہ،فوکل پرسن ڈی ایچ کیو سٹی ڈاکٹر حارث، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہستال ساؤتھ سٹی ڈاکٹرمبشر گیلانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راۓ ممتاز علی اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔











