نارووال،06 جنوری( اے پی پی) ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس ہوا ،ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوسختی سےڈینگی سرویلنس میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایس اوپیزپرعمل درآمدکوہرصورت یقینی بنائی جائے ،ٹائرشاپس کی کڑی نگرانی کی جائے،افسران عملی طورپراپنی کارکردگی کو بہتربنائیں،ڈینگی سرویلنس کوروزانہ کی بنیادپرآپ لوڈکیاجائے،ڈینگی سرویلینس کےدوران غفلت کسی صورت برداشت نہیں اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیلوں میں ٹیموں کی کڑی نگرانی کریں۔
اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے 64ہزار567 جبکہ 74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 13ہزار506 ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ 1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔
بعدازاں اجلاس میں انسدادسموگ کےحوالے سےڈپٹی کمشنرنارووال نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات،ڈی ڈی زراعت اور سیکرٹری آر،ٹی،اے کوضروری ہدایت جاری کیں۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزذوہیب احمدانجم،شیزہ رحمان،ڈاکٹرارشدوٹو،اے سی ایچ آر ایم محمدجمیل کےعلاوہ محکمہ صحت،زراعت،لائیوسٹاک،ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،انڈسٹریز،فوڈ،فارسٹ زکوت کمیٹی،میونسپل کمیٹیز ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔











