بیلجیئم کے پارلیمنٹری وفد کا خیر پور کے مختلف مقامات کا دوره

20

سکھر۔20جنوری  (اے پی پی):بیلجیئم کے پارلیمنٹری وفد نے خیر پور کے مختلف مقامات کا دوره کیا۔ پاک بیلجیئم  پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کی چیئرپرسن سینیٹر مس علیسیاء کیلس،پی ایس اسٹیٹ سینیٹر فلپ کوراڈ، بیلجیئم چیمبر کی نمائندہ پی ایس رکن مس اولزلیم اوزن، بیلجیئم کے پاکستان میں سفیر چارلس ڈیلونگ، فوکل پرسن آف وزٹ ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی آر) نثار احمد پر مشتمل وفد نے خیرپور پہنچ کر تعلقہ کوٹ ڈیجی تعلقہ کے بارشوں اور سیلاب متاثر علاقوں، تعلقہ ہسپتال،تاریخی کوٹ ڈیجی قلعہ اور واٹر سپلائی سکیموں کا دورہ کیا اور تعلقہ ہسپتال کوٹ ڈیجی میں مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے نمائندہ وفد کو ضلع میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات، ریلیف اورڈی واٹرنگ سمیت دیگر اقدامات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔بیلجیئم کے نمائندہ وفد نے وفاقی،سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میں دلچسپی کا اظہار  کیا اور تمام اقدامات کوسراہا۔ اس موقع پر ڈی ایچ اور ڈاکٹر رحمت اللہ سولنگی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظفر عباس عباسی، اسسٹنٹ کمشنر دریا خان چانڈیو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے صحت، ریلیف، ڈی واٹرنگ اور دیگر کاموں پر میکنزم اور منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔