مری،06 جنوری(اے پی پی ): ضلع مری کے پہلے تعینات ہونےوالے ڈی پی اوفراز احمد نے اپنے پیغام میں مری کے عوام کو مری ضلع بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی کی ہدایت پر مری میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جس کیلئے مری کے عوام اور کاروباری حلقوں سے تعاون درکار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔











