ملتان،06 جنوری (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایم اے جناح روڈ قصوری چوک پر مشروبات کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا اور4 ہزار لیٹرمضر صحت مشروبات تلف کر دئیے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ 4 ہزارلیٹر سے زائدالمیعاد مشروبات تلف کردی گئیں ہیں اور ویئر ہاؤس مالکان کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے اور کہا بھاری مقدار میں ایکسپائری سٹاک کو فریش سٹاک کے ساتھ رکھا گیا تھا اور بیورجز کی خرید وفروخت کا کوئی ریکارڈ موقع پر موجود نہ تھا اور کہامضر صحت مشروبات ملتان شہر اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کی جانی تھیں ۔
انہوں نے کہا زائد المعیاد مشروبات ہیضہ، پیٹ درد اور السر جیسی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں اور کہا کہ صحت دشمنوں کو عوام کی صحت سے کھیلنے نہیں کرنے دیں گے۔











