پشاور،05 جنوری (اے پی پی ): گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے،سی پیک سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں چین کے نئے سال کے حوالےسے چائینہ ونڈو میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں چین کے نئے سال کا کیگ کاٹا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ چین کو نئے سال پر مبارک پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک منفرد ملک ہے، ان کا ہر کام باقی دنیا سے مختلف ہوتا ہے، وہ ایک خود اعتماد قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں،ہمیں چین سے کچھ سیکھنا بھی ہوگا۔
تقریب میں پاکستان میں چینی سفیرنونگ رونگنے ویڈیولنک خطاب کیا اور چین کے نئے سال کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔











