ایس ایس پی تھرپارکر کی جانب سے ایس ایس پی آفس مٹھی میں ہولی کے تہوار کے موقع پر تقریب کا انعقاد

43

تھرپارکر ۔ 06 مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی تھرپارکر عابد علی بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس مٹھی میں ہولی کے تہوار کے موقع پر تقریب کا انعقادکیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی تھرپارکر عابد علی بلوچ  کی جانب سے ایس ایس پی آفس مٹھی میں ہولی کے تہوار کے موقع پر ایک تقریبِ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ہندو (نان مسلم) پولیس اہلکاروں کو مدعو کیا گیا، جس کے بعد تمام اہلکاروں کو ہولی کی مبارکباد دی گئی ، تقریب کے دوران  ایس ایس پی تھرپارکر    کی جانب سے تمام اہلکاروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، اس موقع پر ایس ایس پی  کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو برادری نے مسلمان اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر جس طرح وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور ہم اس جذبے کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ قومی وحدت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھا جائے اور ہم سب ایک ہو کر ایسا معاشرہ تشکیل دیں جس میں ہر کوئی خود کو آزاد سمجھے اور اسے کسی جبر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔