فیصل آبادمسلم لیگ (ن)کا مضبوط قلعہ تھا،ہے اور رہے گا، مشاورتی اجلاس سے قائدین کا خطاب

84

فیصل آباد  6  مارچ  (اے پی پی):فیصل آبادمسلم لیگ (ن)کا مضبوط قلعہ تھا،ہے اور رہے گاجبکہ مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نوازکے10مارچ کو فیصل آباد کے دورہ و ورکرز کنونشن کو یادگار بنایا جائے گااور اس موقع پرہزاروں کارکن اپنی محبوب قائدکا شاندار استقبال کریں گے جس کیلئے پرجوش کارکنان کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔اس ضمن میں پیر کومسلم لیگ (ن) کے ورکر ز کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کی غرض سے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ خان کے دفترمیں پی پی113 و115کے ورکرزو تنظیمی عہدیداران کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس سے حاجی محمد اکرم انصاری سابقہ ایم این اے و ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)فیصل آباد ڈویژن اور سینئرنائب صدرمسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ رانااحمد شہریارخان نے خطاب کیاجبکہ اجلاس میں سیکر ٹری اطلاعات ٹریڈ یونین میاں محمد یوسف، چیئر مین یوسی مرزا عبدالمالک، کاشف پاشا، شاہد ریاض، عتیق انصاری، افضل ڈوگر، حلقہ پی پی 115کے صدر ملک محمد اصغر، سیکر ٹری ندیم مغل،دیگر عہدیداران وکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کو جتنی عزت رانا ثنا اللہ خان نے دی ہے وہ حکومت ہو یا نہ ہو اسی طرح جاری وساری رہے گی اور ان کا دفترورکر زکیلئے دن رات کھلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ2002 کا مار شل لا ہو یا ظلم و جبرہردور میں پہلے بھی رانا ثنا اللہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کو عزت اور ہمت دی وہ اب بھی ہے اورآئندہ بھی جاری رہے گی جبکہ اسی تناظر میں آج ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں قوم کی بیٹی مریم نواز کی10مارچ کو فیصل آباد آمد اور ورکر کنونشن سے خطاب کیلئے حلقہ کے ورکرز اور عہدیداران کو بھر پور شرکت کو یقینی بنانا ہوگی،خاص طور پر جو ورکرز پی ڈی ایم کی پالیسی کی وجہ سے دلبر داشتہ ہو کر گھر بیٹھ گئے تھے ان کو بھی بھر پور انداز میں اپنے قائد میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے استقبال کیلئے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بعد از نمازجمعہ تمام کار کنان و ورکرز رانا ثنا اللہ خان کے دفتراکٹھے ہو کربڑے قافلہ اور ریلی کی صورت میں براستہ سمندری روڈ و ستیانہ روڈ الفتح گراؤنڈ پہنچیں اور اسوقت تک پنڈال میں موجود رہیں گے جب تک مریم نواز کی تقریر ختم نہ ہو جائے۔حاجی اکرم انصاری نے مزیدکہا کہ مریم نواز کے استقبال کیلئے ہر حلقہ کے ایم این اے و ایم پی اے کو اپنے اپنے حلقہ میں مشاورت اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مذکورہ کنونشن میں لانے کیلئے ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں اور

انہوں نے خود جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے دورہ میں ورکرز سے رابطہ اور خصوصی طو پریوتھ ونگ کو کال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں 10 مارچ کومنعقد ہونیوالا یہ ورکرز کنونشن بہاولپور سے گوجرانوالہ تک سب سے بڑا ور کر کنونشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز کی آمد سے قبل فیصل آباد کے مختلف حلقہ جات میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثنااللہ کی ہدایت پرمشاورتی اجلاس منعقدکرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ لیگی کارکنان کوزیادہ سے زیادہ متحرک اور فعال بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے غیور و جیالے شیر10مارچ کواپنے قائدمیاں نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان کی مقبول لیڈر محترمہ مریم نواز کا تاریخی استقبال کرکے ثابت کردیں گے کہ فیصل آباد لیگی شیروں کا مضبوط قلعہ ہے جہاں سے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔